ڈاکٹر سید عبداللہ ادب کی اہمیت تنقید کی تعریف

Educational Site
0

ڈاکٹر سید عبداللہ ادب کی اہمیت تنقید کی تعریف

ڈاکٹر سید عبداللہ ادب کی اہمیت تنقید کی تعریف


ڈاکٹر سید عبداللہ 5 اپریل 1906ء کو ہزارہ کے ایک گاؤں منگلور میں پیدا ہوئے ۔
تعلیم:
آپ نے ابتدائی تعلیم والد صاحب سے حاصل کی اور قرآن مجید، حساب، فارسی، اردو، خطوط نویسی اور خوش نویسی کی تعلیم بھی گھر پر پائی۔ میٹرک کا امتحان 1923ء میں اسلامیہ سکول لاہور سے پاس کرنے کے بعد 1924ء میں ایف۔اے اور 1926 میں بی۔اے کیا۔ اور اسلامیہ کالج لاہور سے 1927 ء کو فارسی میں ایم۔ اے کیا۔ یہاں آپ نے پروفیسر حافظ محمود شیرانی ، قاضی فصل حق اور پروفیسر اسماعیل جیسے اساتذہ سے فیض پایا۔ پھر 1932ء میں ایم ۔اے عربی کا امتحان بھی امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔

عملی زندگی ڈاکٹر سید عبداللہ پنجاب یونیورسٹی میں عربیک اسٹنٹ کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔ اس کے علاوہ اور مشکل کالج لاہور میں اردو کے پروفیسر اور صدر شعبہ بھی رہے۔
اردو سے لگاؤ: آپ کو اردو زبان سے بے حد لگاؤ تھا اور آپ آخری دم تک اردو کے نفاذ کے لئے کوشاں رہے۔

9 مارچ 1984ء کو شعبہ اردو، دائرہ معارف اسلامیہ کے دفتر میں کام کے دوران آپ پر فالج کا حملہ ہوا اور 14 اگست 1986ء کو تقریباً 80 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے۔

تصانیف درج ذیل ہیں۔
تقلید میر، سرسید اور ان کے رفقاء ، وجہی سے عبدالحق تک ، مباحث ، اشارات تنقید

ادب کی اہمیت


ادب کی تعریف: اپنے احساسات و جذبات کو خوبصورت اور متاثر کن الفاظ میں بیان کرنا ادب کہلاتا ہے۔ ادب کی اہمیت: انسانی زندگی میں ادب کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ ادب انسانی زندگی کی صحیح ترجمانی کرتا ہے اور ادب سے کسی بھی عہد کے لوگوں کی معاشرتی ، سیاسی اور تہذیبی زندگی کے بارے میں معلومات ملتی ہیں۔ 

ادب ایک تخلیقی عمل ہے اور ادب سے انسان کے احساس تخلیق کو تسکین ملتی ہے۔ ادب اپنے احساسات و جذبات کو دوسروں تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ 

ادب کے بغیر انسان کے جذبات کو نہ تو سمجھا جاسکتا ہے اور نہ ہی بیان کیا جا سکتا ہے۔ ادب پڑھنے سے انسان حقیقی معنوں میں انسان بنتا ہے، انسان کی شخصیت سنورتی ہے اور اس میں مثبت تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔ 

اور ادب انسان کے نیک جذبات کو ابھارتا ہے۔ ادب کے مطالعے سے قاری کے ادبی ذوق کوتسکین ملتی ہے۔ اور قاری ذہنی اور روحانی طور پرصحت مند اور توانا رہتاہے۔ ادب کے بغیر معاشرہ ایک جنگل کی طرح ہے جہاں انسان نہیں بلکہ وحشی درندے رہتے ہیں جبکہ ادب سے معاشرے میں محبت کی کلیاں کھلتی ہیں۔


تنقید کی تعریف


تنقید کی تعریف: تنقید اللہ نقد سے نکلا ہے، جس کے معنی ہیں " تبصرہ کرنا کسی بھی چیز کو دیکھ کر جب اس کے بارے میں مثبت یا منفی رائے دی جاتی ہے، اسے تنقید کہتے ہیں۔ اور ادب میں تنقید سے مراد ادبی تخلیقات کو باریک بینی سے پڑھ کر یہ فیصلہ صادر کرنا ہے کہ اس کا کون سا حصہ جاندار اور بامقصد ہے اور کون سا حصہ بے معنی ہے۔ 

زیر نظر مضمون: عبادت بریلوی کا یہ مضمون ” کچھا ادب کے بارے میں ایک عمدہ تنقیدی مضمون ہے۔ انہوں نے اس مضمون میں ”ادب“ کو موضوع بنایا ہے اور اپنے موضوع کی عمدہ وضاحت کی ہے۔ 

اس مضمون میں ڈاکٹر صاحب نے اپنے ذہن میں موجود تمام نکات کو ایک مناسب ترتیب کے ساتھ بیان کیا ہے۔ مضمون کو پڑھ کر یا احساس ہوتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے اسے غیر ضروری طور پر طویل نہیں کیا اور کوئی بھی غیر ضروری بحث نہیں چھیڑی۔ 

اس کے علاوہ ڈاکٹر صاحب نے آسان اور ساد والفاظ کا استعمال کر کے پڑھنے والوں کے لئے اس مضمون کو سمجھنا آسان کر دیا ہے۔ الغرض یہ مضمون تنقید کے قواعد وضوابط پر پورا اترتا ہے۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)